پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام سیمینار "سکیم آف سٹڈیز" کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرڈائریکٹر کریکولم ڈاکٹر طاہر محمود اور عامر ریاض نے شرکت کی۔
اس موقع پر پنجاب بھر کے ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔ مختلف ماہرینِ مضامین سے نصاب کو دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق مزید بہتر کرنے کےلیے مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پرMD پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ محمد اختر نے کہا:
کہ سکیم آف سٹڈیز کو موجودہ دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے develop کیا جا رہا ہے۔ تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔